ایس وی آئی ایم ایس،17مئی کو سرجیکل آنکالوجی اوریشن پروگرام

حیدرآباد 13مئی (یواین آئی) سری وینکٹیشورا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (ایس وی آئی ایم ایس)جمعہ 17 مئی کو سرجیکل آنکالوجی اوریشن پروگرام کا اہتمام کرے گا۔ایس وی آئی ایم ایس کے ڈائرکٹرو وائس چانسلر ڈاکٹر ٹی ایس روی کمار سرجیکل آنکالوجی اوریشن پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔وہ اس پروگرام میں حصہ لینے والے ڈاکٹرس اور مندوبین سے خطاب بھی کریں گے ۔انسٹی ٹیوٹ کے ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔ڈاکٹر روی کنن ڈائرکٹر کاکہر کینسر اسپتال،آسام و سابق پروفیسر و صدر شعبہ اڈیا ر کینسر انسٹی ٹیوٹ چینئی ایس وی آئی ایم ایس کا دورہ کریں گے اور خطاب کریں گے۔ ایس وی آئی ایم ایس کے سرجیکل آنکالوجی ڈپارٹمنٹ کے صدر و پروفیسر ڈاکٹر ایچ نریندر اس پروگرام کے کنوینر ہوں گے ۔