پٹنہ ۔ /26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج پرزور انداز میں کہا کہ ایس سی / ایس ٹی قانون کے تحت دائر کردہ مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی ضروری ہے ۔ انہوں نے سینئر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لیں ۔ نتیش کمار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے ریاستی سطح کی ویجیلنس اور نگرانکار کمیٹی کی صدارت کی جو درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائیل (انسداد مظالم) قانون 1989 ء کے تحت قائم کی گئی ہے ۔