ایس سی ‘ ایس ٹی طبقات کا پارلیمنٹ اسٹریٹ پر احتجاج

نئی دہلی 5 اگسٹ ( این ایس ایس ) کئی دلت اور قبائلی اسوسی ایشنوں نے مرکز سے ایس سی ‘ ایس ٹی مظالم قانون کو 9 ویں شیڈول میں شامل کرنے کے مطالبہ پر آْ پارلیمنٹ اسٹریٹ پر احتجاج منظم کیا ۔ ایم آرپی ایس کے بانی صدر منڈا کرشنا مادیگا ‘ کانگریس قائدین اے دیاکر اور بیلیا نائک نے بھی اس میں حصہ لیا ۔ احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے اے دیاکر نے ایس سی ایس ٹی طبقات سے خواہش کی کہ 8 اگسٹ کو منعقد ہونے والے مہاگرجنا کو کامیاب بنائیں۔ یہ گرجنا مرکز پر دباؤ ڈالنے کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مرکز سے اس قانون کو 9 ویں شیڈول میں شامل کرنے اور متعلقہ بل کو پارلیمنٹ میں منظور کروانے کا مطالبہ کیا ۔