ایس سی آر کی منسوخ شدہ یا ری شیڈول ٹرینیں بحال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ٹیونی کے قریب ضلع مشرقی گوداوری میں اتوار کو احتجاجیوں کی جانب سے ٹرین کو آگ لگانے کے باعث ٹرین کی نقل و حرکت میں خلل کے سبب ایس سی آر نے بعض ٹرینوں کو منسوخ اور ری شیڈول کیا ہے ۔ اس طرح وجئے واڑہ ڈیویژن پر وجئے واڑہ ۔ راجمندری ۔ وشاکھا پٹنم ٹرین کی نقل و حمل چھ گھنٹے تاخیر سے بحال کی گئی ہیں ۔ حیدرآباد ۔ وشاکھا پٹنم گوداوری ایکسپریس کا شیڈول پیر کو 17-15 بجے حیدرآباد سے روانہ ہونا تھا منسوخ کیا گیا ہے ۔ سکندرآباد ۔ تروپتی نارائنا دری ایکسپریس کا شیڈول پیر کو 18-05 بجے سکندرآباد سے روانہ ہونا تھا ۔ اسی دن 20-30 بجے روانہ ہوگی ۔ وشاکھا پٹنم ۔ سکندرآباد جنما بھومی ایکسپریس پیر کو 06-15 بجے وشاکھا پٹنم سے روانہ ہونا تھا ، 09-30 بجے روانہ ہوگی ۔ وشاکھا پٹنم ۔ نئی دہلی اے پی ایکسپریس 07-50 بجے وشاکھا پٹنم سے روانہ ہونا تھا ، اب 11-30 بجے روانہ ہوگی ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے جن ٹرینوں کو قبل ازیں منسوخ اور ڈائیورٹ کیا تھا معمول پر بحال کردیا ہے ۔۔