ایس سی آر کی فریٹ آمدنی میں 35.2 فیصد اضافہ

فریٹ لوڈنگ میں اضافہ سے جنوری میں فریٹ سے 945.47 کروڑ کی آمدنی
حیدرآباد۔ 22 فروری (پی ٹی آئی) ساؤتھ سنٹرل ریلوے میں جنوری 2015ء میں فریٹ سے ہونے والی آمدنی گزشتہ مالیاتی سال میں اس ماہ کے مقابل 35.2 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو ماہ جنوری 2015ء فریٹ ٹریفک سے 945.47 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی جبکہ گزشتہ سال ماہ جنوری میں 699.29 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھی۔ یہ اضافہ فریٹ لوڈنگ میں 7.40 فیصد کے اضافہ کی وجہ سے ہوا۔ اس زون نے ماہ جنوری 2014ء کے 9.86 ملین ٹن مقابل جنوری 2015ء میں 10.59 ملین ٹن فریٹ کو پہنچایا۔ ایس سی آر کی ایک ریلیز میں آج کہا گیا کہ اس عمل میں ایس سی آر کے اوریجنیٹنگ گڈس ارننگس اینڈ لوڈگ ریلوے بورڈ کے نشانہ سے بھی متجاوز ہوگئے۔ اپریل 2014ء تا جنوری 2015ء مجموعی آمدنی جنوری 2015ء کے اختتام تک فریٹ ٹریفک کی وجہ 7,476.60 کروڑ روپئے ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ آمدنی 6,014.89 کروڑ روپئے تھی۔ اپریل 2014ء سے جنوری 2015ء کے اختتام تک مجموعی لوڈنگ میں 9.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس زون نے 90.35 ملین ٹن فریٹ کو پہنچایا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 87.8 ملین ٹن فریٹ کو لے جایا گیا تھا۔ مسافرین کے محاذ پر ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے جنوری 2015ء کے اختتام تک 305 ملین مسافرین کیلئے سفر کی سہولت فراہم کی جوکہ اوسطاً یومیہ 10 لاکھ مسافرین ہوتے ہیں۔ اس طرح مسافرین سے ہونے والی آمدنی جنوری 2015ء کے اختتام تک 2,562.88 کروڑ روپئے ریکارڈ کی گئی جوکہ گزشتہ مالیاتی سال اس مدت کے دوران ہونے والی آمدنی 2,240 کروڑ روپئے کے مقابل 362 کروڑ زیادہ ہے، اسی طرح اس میں 16.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔