نئی دہلی 30 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا ہے کہ درج فہرست طبقہ (ایس سی) اور درج فہرست قبیلہ (ایس ٹی) سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی ممبر دیگر ریاستوں میں سرکاری روزگار میں ریزرویشن کے فائدے سے استفادہ نہیں کرسکتا بشرطیکہ اُس کی ذات کی وہاں صراحت نہ ہو۔ جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت میں 5 ججوں کی دستوری بنچ نے متفقہ طور پر کہاکہ ایک ریاست میں ایس سی سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص دیگر ریاستوں میں ایس سی قرار نہیں دیا جاسکتا جہاں اُس نے روزگار یا تعلیم کے مقصد سے ترک وطن کیا ہو۔