ایس سی ؍ ایس ٹی ایکٹ : بند سے بہار میں عام زندگی متاثر

پٹنہ ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایس سی ؍ ایس ٹی ایکٹ میں حالیہ ترامیم کے خلاف بعض گروپوں کی اپیل پر بھارت بند کی وجہ سے آج ریاستی دارالحکومت اور راج گیر ٹاؤن میں عام زندگی متاثر رہی اور بہار کے مختلف حصوں میں بھی ٹرین خدمات پر کچھ دیر کیلئے اثر پڑا۔ بند کے حامیوں نے بی جے پی اسٹیٹ ہیڈکوارٹرس بمقام بیرچند پٹیل مارگ کے روبرو مظاہرہ منظم کیا۔ وہ نعرے بازی بھی کررہے تھے۔ بعض حامی دفتر چیف منسٹر نتیش کمار کی طرف بھی بڑھے جو وہاں سے چند 100 میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔