حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : امپرومنٹ آف گورنمنٹ اسکولس کے کنوینر رشید احمد نے تلنگانہ میں 120 اقلیتی ریزیڈنشیل اسکولس کے قیام کے لیے حکومت کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہر ضلع میں تین اقامتی مدارس قائم کئے جائیں جو طلباء اور طالبات کے لیے علحدہ ہیں ۔ رشید احمد نے ایس سی ، ایس ٹی کی محفوظ جائیدادوں کو عام زمرہ میں تبدیل کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا جس سے اردو کی جائیدادیں مخلوعہ نہیں رہیں گی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ روسٹر سسٹم برخاست کردیا جائے ۔ چیف منسٹر سے انہوں نے پر زور مطالبہ کیا کہ ڈپٹی ڈی او ، ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس اور فزیکل ٹیچرس اور اردو پنڈت کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھی تقررات عمل میں لائے جائیں ۔ ڈی ایس سی سے قبل مخلوعہ جائیدادوں پر ہیڈ ماسٹرس اور مضمون واری اساتذہ کو ترقی دینے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ نئے تعلیمی سال پر تدریسی نظام مستحکم رہے ۔۔