ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی طبقات کا اقلیتوں کے ساتھ اتحاد نئی سیاسی انقلاب کا نقیب

مجلس بچاؤ تحریک کا مشاورتی اجلاس ، مجید اللہ حاں و امجد اللہ خاں کا خطاب
حیدرآباد۔8۔ اکٹوبر(سیاست نیوز) صدر مجلس بچائو تحریک مجید اللہ خان نے کہاکہ تلنگانہ میںپسماندہ طبقات کی اکثریت ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ او ربی سی طبقات کے ساتھ اقلیتوں کا اتحادریاست میںایک نئی سیاسی انقلاب کا نقیب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہی وجہہ ہے کہ مجلس بچائو تحریک نے دلت ‘ قبائیلی اور اقلیتوں اور سی پی ائی ایم کے بشمول دیگر بائیں بازو تنظیموں کی مشترکہ پلیٹ فارم بہوجن لفٹ فرنٹ کا حصہ بننے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجلس بچائو تحریک ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکرملی مسائل کے حل کے لئے اتحاد کو ترجیح دیتی آئی ہے۔ چنچلگوڑہ کے مہدی فنکشن ہال میں منعقدہ مجلس بچائو تحریک کے مشاورتی اجلاس سے صدراتی خطاب کے دوران مسٹر خا ن نے کہاکہ بارہ فیصد مسلم تحفظات کے وعدے پر عمل آواری نہیں ہوئی‘اوقافی جائیدادوں کی حفاظت کے لئے وقف بورڈ کو کمشنریٹ میںتبدیل کرتے ہوئے قانونی حیثیت فراہم کرنے کا اعلان پورا نہیںہوا ۔ پانچ لاکھ ایکڑ سے زائد اوقافی جائیدادیں غیر مجاز قبضہ جات کا شکار ہوگئے ہیں۔ آلیر میںمسلمانوں کاانکاونٹرکا واقعہ کے علاوہ اقلیتی اداروں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافیوں کے باوجود مسلمانوں کی خود ساختہ سیاسی جماعتیں ٹی آر ایس سے مفاہمت کے بلند بانگ دعوے کررہی ہیں۔ ترجمان مجلس بچائو تحریک امجد اللہ خان نے اپنے خطاب میں ان مذہبی اداروں سے سوال کیاجو ٹی آر ایس کی حمایت کے اعلان میںسبقت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ کیایہ مذہبی ادارے پچھلے چار سالوں میںتلنگانہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہوئی ناانصافیوں کو بھول گئے ہیں۔ خالد نے بھی آلیرانکاونٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ مذہبی ادارے آلیر انکاونٹر کے خلاف چیف منسٹر سے نمائندگی کرنے میںعجلت نہیںکی مگر عین انتخابات سے قبل کارگذار چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی کی حمایت کرنے میںکوئی تاخیر نہیں کی۔ انہو ںنے تحریک کے کارکنوں سے کہاکہ وہ پارٹی امیدواروں کے بجائے بانی تحریک مرحوم غازی ملت امان اللہ خان کے خدمات کو دیکھیں۔ انہو ںنے پارٹی کارکنوں سے یہ بھی کہاکہ آپ امیدوار نہیں بلکہ غازی ملت امان اللہ خان الیکشن میںمقابلہ کررہے ہیں ‘ اس سونچ کے ساتھ تحریک کے امیدواروں کی مہم چلائیں۔ الطاف نصیب خان نے مجلس بچائو تحریک کو مسلمانان دکن کا انقلابی مرکز قراردیا ۔ داعی اجلاس الطاف نصیب خان نے عوام سے تحریک کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دے کر انہیںکامیابی بنانے کی اپیل بھی کی ۔ جناب اجمل الدین فاروقی‘ جناب الحاج سید طاہر‘عثمان باس‘ راشد ہاشمی‘ مجاہد خان‘ سکندر خان کے علاوہ تحریک کے دیگر سینئر قائدین نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس کی کاروائی سکندر مرزا نے چلائی۔