حیدرآباد۔ 2 جولائی (پریس نوٹ) انسٹیٹیوٹ آف پبلک انٹر پرائز (IPE) کی جانب سے ایس سی؍ ایس ٹی ؍ او بی سی کیلئے ریزرویشن پالیسی پر ایک دو روزہ ورکشاپ 27 اور 28 جولائی کو آئی پی ای، عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا جس میں ریزرویشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پرسنل ڈپارٹمنٹ میں ایگزیکٹیوز، ایس سی ؍ ایس ٹی سیل کے لائزن آفیسرس، ایس سی، ایس ٹی اسوسی ایشنس کے عہدیدار، بینک آفیسرس اس پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ نامزدگی اور پروگرام فیس کیلئے جے کرن مائی سے 9177005520 پر ربط کیجئے۔