ایس بی آئی کا ہوم لون، شرح سود اقل ترین ہوگئی

نئی دہلی 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عوامی شعبہ کا قرض فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے آج ہوم لون کی شرح سود میں 0.05 فیصد کی کمی کے ساتھ اِسے 8.30 فیصد کردیا جو اِس صنعت میں اقل ترین شرح ہے۔ ایس بی آئی نے آٹو لون کو بھی اِسی تناسبی پوائنٹ کے ساتھ گھٹاتے ہوئے 8.70 فیصد کردیا ہے۔ ایس بی آئی کی جانب سے ریٹیل لون کے ضمن میں شرح سود میں کٹوتی متوقع تھی تاکہ دیگر اداروں کو بھی اسی طرح اقدام کی ترغیب ہوسکے۔ ایس بی آئی نے ایک بیان میں کہاکہ اس کٹوتی کے ساتھ ہوم لون کے زمرہ میں ایس بی آئی کی طرف سے پیشکش مارکٹ میں اقل ترین ہوگئی ہے۔ نئی شرحیں یکم نومبر سے نافذالعمل سمجھی جائیں گی۔ یہ کٹوتی دو روز قبل فنڈس پر مبنی قرض فراہم کی شرح کی لاگت میں کچھ کمی کے پس منظر سامنے آئی ہے جو 10 ماہ کے وقفہ بعد ممکن ہوا ہے۔ بینک نے آخری مرتبہ یکم جنوری کو شرح سود میں کٹوتی کی تھی۔

 

پاکستانی جیلوں سے ایک کمسن لڑکا چار شہری اور 9 ماہی گیر رہا
نئی دہلی ۔ /2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی جیلوں سے رہا کردہ ایک کمسن لڑکے ، چار شہری اور 9 ماہی گیر آج اٹاری واگھا سرحد سے ہندوستان پہونچ گئے ۔ گزشتہ ماہ /28 ستمبر کو دو پاکستانی شہریوں کو بھی رہا کیا گیا تھا ۔ ہندوستانی اٹاچی کی اولین ترجیح انسانیت پر مبنی تمام مسائل کو فوری حل کرنا ہے ۔ اس میں پاکستان کی زبردست حراست ہندوستانی ماہی گیر اور قیدیوں کی عاجلانہ رہائی کی کوشش بھی شامل ہے ۔ پاکستانی جیلوں سے رہا کردہ 363 ماہی گیروں کے بشمول 370 ہندوستانی شہری اب تک ہندوستان پہونچ چکے ہیں ۔ پاکستان جیلوں سے رہا ان ہندوستانی شہریوں کو واگھا سرحد کے ذریعہ وطن لایا گیا ۔ ہندوستانی اٹاچی نے ان کی رہائی میں مدد کی۔