نئی دہلی۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایس بی آئی اور دیگر 13 بینکوں کی جانب سے اے ٹی ایمس کی تنصیب ’اوسط سے کم‘ ہے۔ مرکزی وزارت فینانس نے کہا کہ ایس بی آئی اور اس کی ملکیت دیگر 27 بینکوں نے جاریہ مالی سال کے دوران 19 ہزار 994 اے ٹی ایمس نصب کئے ہیں۔ وزارت فینانس کی رپورٹ کے بموجب دسمبر 2014ء کی سہ ماہی میں کنارا، کارپوریشن، آئی ڈی بی آئی، ایس بی بی اینڈ جے، اسٹیٹ بینک آف پٹیالا کا مظاہرہ اچھا تھا۔ باقی بینکوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔