نئی دہلی۔/26نومبر( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کا سب سے بڑا سرکاری ملکیتی بینک آئندہ ماہ اسلامی حصص فنڈ شروع کرے گا جس کابنیادی مقصد اس ملک کے 170ملین مسلمانوں کے سرمایہ کو راغب کرنا ہے۔ ملک کے بینکنگ ریگولیٹر سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے حال میں حکومتی ملکیت والے اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی) اور تین میوچول فنڈز کو شرعیہ فنڈز کی شروعات کی اجازت دے دی ہے۔ بزنس ڈیلی ’ لیو منٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق نئے فنڈ کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکی منظوری مل چکی ہے۔ایک عہدیدار نے کہا کہ بینک کو اس فنڈ سے ایک بلین روپئے کی ابتدائی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔