مچھلی پٹنم 10 ۔ مارچ (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آ ئی) مینجر بھیما ورم ٹاؤن برسر موقع ہلاک اور دوسرا شخص زخمی ہوگیا ۔ یہ دونوں آج شام کائیکلور منڈل کے تحت الہ پاڈو گاؤں سے گزر رہے تھے کہ لاری سے تصادم ہوگیا ۔ گوڈی واڑہ کے ڈی ایس پی انکینیڈو پرساد نے کہا کہ بھیما ورم ٹاؤن میں ایس بی آئی کے چیف منسٹر بی ایس این مورتی ہلاک اور ان کے ساتھ مسافر زخمی ہوگئے۔