ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں آج رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف کے وسیع ترانتظامات، جناب زاہدعلی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد 25 فروری (دکن نیوز) شادی کا رشتہ طے کرنے کے لئے سیاست اور میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 26 فروری کو صبح 10 تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن مین روڈ ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف صدارت کریں گے۔ جناب محمد فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل اور جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ ایس اے ایمپرئیل گارڈن میں لڑکوں اور لڑکیوں کے پیامات کے لئے علیحدہ کاؤنٹرس بنائے جارہے ہیں۔ جو والدین اپنے لڑکے اور لڑکی کا بائیو ڈاٹا رجسٹر کروائے ہوں وہ بھی اس پروگرام میں فوٹوز اور بائیو ڈاٹا کے ساتھ حاضر ہوسکتے ہیں اور جنھوں نے رجسٹریشن نہیں کروایا ہے وہ اپنے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ساتھ لائیں۔ رجسٹریشن سے مشاورت میں آسانی ہوگی۔ رشتوں کے انتخاب کے لئے لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے الگ الگ کاؤنٹرس بنائے جارہے ہیں جہاں پر فورم کے سوپروائزر اور والینٹرس والدین کی رہبری و رہنمائی کرتے ہوئے موزوں رشتوں کا انتخاب کرنے پر آمادہ کریں گے۔ اس کے لئے جنھوں نے ایم ڈی ایف کے دفتر احاطہ روزنامہ سیاست (عابڈس) میں بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کروائے ہیں اُنھیں بھی رکھا جائے گا۔ والدین کی سہولت کے لئے میڈیسن، انجینئرنگ، پوسٹ گریجویٹ، انٹر، ایس ایس سی، حافظ، عالم و فاضل اور کم تعلیم یافتہ ، عقد ثانی کے لئے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرس حسب سابق ہوں گے۔ راؤنڈ ٹیبلس کی بھی سہولت مہیا کی جارہی ہے تاکہ والدین کھلی فضاء میں باہمی مشاورت کرسکیں۔ جناب عابد صدیقی، جناب محمد تاج الدین، ڈاکٹر ایس اے مجید، ایم اے قدیر آرگنائزنگ صدر فورم، ڈاکٹر ایوب حیدری، میر انورالدین، سید الیاس باشاہ، امتیاز ترنم، احمد صدیقی مکیش، محمد نصراللہ خان، سید ناظم الدین، خدیجہ سلطانہ، محمد برکت علی، ڈاکٹر دردانہ، سید اصغر حسین، لطیف النساء، کوثر جہاں، رئیس النساء، فرزانہ، تسکین، مہرالنساء، فرزانہ نعیم، ڈاکٹر ناظم علی، ڈاکٹر سیادت علی اور ایم اے صمد خان نے والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی کہ وہ ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں وقت مقررہ پر پہنچ کر رجسٹریشن کروالیں۔ جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسڈنٹ ایم ڈی ایف سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔