حیدرآباد ۔ 30 اپریل (سیاست نیوز) ایس ایس سی یا اس کے مماثل کامیاب امیدواروں کیلئے مرکزی حکومت کے محکمہ جات میں تقررات کیلئے اسٹاف سلیکشن کمیشن ملک گیر سطح پر مسابقتی امتحان رکھا ہے اس کیلئے اہل امیدوار لڑکے ؍ لڑکیاں آدھار کارڈ زیراکس، ایس ایس سی میمو، فوٹو کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر شام 4 تا 7 بجے رجوع ہوکر رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔