ایس ایس سی نتائج 16 مئی کو متوقع

حیدرآباد ۔ 9 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کا ایس ایس سی کا نتیجہ جو 11 مئی کو مقرر تھا، اب 16 مئی کو جاری کیا جائے گا۔ اس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہے۔ امتحانی نتیجہ کے بعد گریڈ سسٹم کے تحت پوائنٹ دیئے جائیں گے اور ناکام امیدوار کیلئے اڈوانسڈ سپلیمنٹری (انسٹنٹ) امتحان بھی حسب سابق رہے گا۔