حیدرآباد 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف سکنڈری اسکول سرٹیفکٹ (ایس ایس سی 2016) امتحانات کے نتائج کا 5 مئی جمعرات کو اعلان متوقع ہے۔ تلنگانہ ایس ایس سی امتحانات کے تمام امیدوار تلنگانہ ایس ایس سی بورڈ کے سرکاری ویب سائٹ پر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق manabadi.com ، bsetelangana.org ، resultscgg.gov.in پر بھی جمعرات کو ایس ایس سی نتائج دیکھے جاسکتے ہیں۔