ایس ایس سی نتائج کا جمعرات کو اعلان

حیدرآباد۔12مئی ( سیاست نیوز) ریاست بھر میں ماہ مارچ و اپریل 2014ء کے دوران منعقدہ امتحانات ایس ایس سی کے نتائج کا 15مئی کو اعلان متوقع ہے ۔ بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 15مئی کو 11بجے دن ایس ایس سی امتحانات کے نتائج جاری کئے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کی تفصیلات بھی بتائی جائیں گی۔