حیدرآباد۔/14مئی، ( ایجنسیز ) ایس ایس سی امتحانات مارچ کے نتائج 15مئی11:30 بجے دن جاری کئے جائیں گے۔ بی منمادھا ریڈی ڈائرکٹر آف ایگزامنیشنس کے مطابق ان نتائج کا مشیر برائے گورنر آندھرا پردیش اور پرنسپال سکریٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اے پی سکریٹریٹ کے ڈی بلاک میں اعلان کیا جائے گا۔طلباء اے پی آن لائن اور می سیوا مراکز سے محصلہ نشانات ( پروٹو ٹائپ میمو) حاصل کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ویب سائٹ www.bseap.org پر ملاحظہ کرسکتے ہیں جبکہmanabadi.com.in
vidiavision.com.inاور
educationinandhra.comپر دستیاب ہیں۔