ایس ایس سی میں سکسیس دی اسکول کے طلبہ وطالبات کا شاندار مظاہرہ

9.8 ، 9.5 ، 9.2 سی جی پی اے سمیت اعلیٰ نشانات کا حصول
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : سکسیس گروپ آف اسکولس کے طلبہ وطالبات نے ایس ایس سی 2018 امتحان میں ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرکے امتیازی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور والدین ، اساتذہ اور اسکول کا نام روشن کیا ۔ سکسیس دی اسکول تقریبا دو دہائی سے تعلیم کے میدان میں سرگرم عمل ہے ۔ ہمیشہ کی طرح امسال بھی سکسیس دی اسکول کے طلبہ وطالبات نے ایس ایس سی امتحان میں اعلیٰ نمبرات حاصل کیے ہیں ۔ چنانچہ کئی طلبہ کو 9.8 ، 9.5 اور 9.5 سی جی پی اے حاصل ہوا ہے ۔ اسی طرح متعدد طلبہ وطالبات نے مختلف مضامین میں 10/10 سی جی پی اے اسکور کیا ہے ۔ اس موقع پر کامیاب طلبہ و طالبات کو تہنیت پیش کرتے ہوئے اسکول چیرمین جناب عرفان اللہ اور ڈائرکٹر محترمہ ثمینہ عرفان نے کامیاب طلبہ وطالبات ، انکے والدین اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ بھی نسل نو کو وہ زیور تعلیم سے آراستہ کر کے سماج کی خدمت کرتے رہیں گے ۔