حیدرآباد ۔26 مارچ (سیاست نیوز) ایس ایس سی کا امتحان دیتے ہوئے طلبہ کیلئے انجینئرنگ ڈپلوما کورسیس میں داخلے کیلئے پالی ٹیکنک انٹرنس ٹسٹ ’’پالی سیٹ‘‘ 24 اپریل کو مقرر ہے۔ اس کی کوچنگ اور ٹسٹ میٹیریل کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال، عابڈس پر رجوع ہوں۔ 31 مارچ سے کوچنگ کلاس میاتھس، فزکس، کیمسٹری کی دو مقامات پر رہے گی۔