حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) ایس ایس سی انگلش میڈیم کوئسچین بینک کو ادارۂ سیاست کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی شائع کیا گیا ہے۔ نئے نصاب اور نئے طریقۂ امتحان کے مطابق اس کتاب کی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں 29 جنوری جمعرات کو شام 4 بجے دفتر روزنامہ سیاست، عابڈز پر رسم اجراء عمل میں آئے گی۔ جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کی زیرنگرانی ماہر اساتذہ نے اس کو بڑی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے۔ ایم اے حمید کیریئر کونسلر کے بموجب رسم اجرائی کے بعد طلبہ بونافائیڈ پیش کرتے ہوئے اس کو مفت حاصل کرسکتے ہیں۔