ایس ایس سی سپلیمنٹری امتحان کے آج نتائج

حیدرآباد۔/5جولائی، ( سیاست نیوز) ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان جون 2017 کے نتائج کل بروز جمعرات جاری کئے جائیں گے۔ یہ نتائج ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن کے دفتر پر شام 4 بجے جاری کئے جائیں گے ۔ طلبہ اپنے نتائج ویب سائٹwww.bsetelangana.org ،http://results.cgg.gov.in ، www.vidyavision.com پرملاحظہ کرسکتے ہیں۔

 

ٹی ایس ایڈ سیٹ 2017 کیلئے
رجسٹریشن کی آـ ج آخری تاریخ
حیدرآباد۔/5جولائی، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کی اطلاع کے مطابق ٹی ایس ایڈ سیٹ 2017کے رجسٹریشن کیلئے بغیر دیرینہ فیس 6جولائی بروز جمعرات آخری تاریخ ہوگی۔ تاخیر کے ساتھ 500روپئے اضافہ فیس کے ساتھ 8جولائی آخری تاریخ ہوگی۔ اہل امیدواروں کو آن لائن کے ذریعہ اپنی درخواستیں داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔