ایس ایس سی سپلیمنٹری امتحانات

حیدرآباد۔/2 مئی، ( سیاست نیوز) ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 4 جون تا 19جون منعقد کئے جائیں گے۔ سرکاری امتحانات کے شعبہ نے شیڈول جاری کردیا ہے۔ ڈائرکٹر سدھاکر نے بتایا کہ ناکام طلباء و طالبات21 مئی تک امتحان کی فیس داخل کردیں بعد ازاں 23 مئی تک 50 روپئے جرمانہ کے ساتھ ادا کرسکتے ہیں اور ایک تا تین سبجیکٹ لکھنے والے 110روپئے اور تین سبجیکٹ سے زائد لکھنے والے 125 روپئے فیس داخل کریں۔