ادخال فیس کی آخری تاریخ 27مئی مقرر
حیدرآباد۔13مئی (سیاست نیوز) ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 10جون سے 24جون تک منعقد کئے جائیں گے اور ان امتحانات میں شرکت کیلئے طلبہ کواسکولوں میں 27مئی تک فیس داخل کروا دینی ہوگی۔اسکول ہیڈ ماسٹرس 29مئی تک اسٹیٹ بینک میں موجود ٹریژری کھاتہ میں یہ رقم جمع کروادیں۔طلبہ کی فہرست کے ادخال کی آخری تاریخ 31مئی مقرر کی گئی ہے اور 3جون تک تمام طلبہ کی فہرست اور تفصیلات ناظم سرکاری امتحانات کے پاس موصول ہوجانی چاہئے ۔مسٹر ٹی وجئے کمار ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے یہ بات بتائی ۔انہو ں نے مزید بتایا کہ امتحانات کے آغاز سے دو یوم قبل تک 50 روپیہ دیرینہ فیس کے ساتھ فیس داخل کرنے کی سہولت حاصل رہے گی۔