حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ایس ایس سی زبان دوم تلگو میں کامیابی کے لیے اقل ترین نشانات 35 سے گھٹا کر سابق کی طرح 20 کردینے پر تلنگانہ حکومت کے عملی اقدام اور جی او کی اجرائی پر ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی سے تعلیمی اداروں کے سربراہان نے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر وفد کی شکل میں ملاقات کر کے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ حکومت تعلیمی شعبہ کے لیے پوری سنجیدگی کے ساتھ فروغ کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے ۔ وفد کی قیادت جناب عبدالرحیم انصاری سابق صدر اردو اکیڈیمی نے کی ۔ جب کہ وفد میں مختلف اسکولس کے سربراہان جن میں مسرس خلیل الرحمن ( نیو ماڈل اسکول ) ، شاکر احمد ( بوسٹن اسکول ) ، ایم ایس فاروق ( ہولی فاطمہ ) ، عبدالحکیم ( ہولی ٹاون ) ، وقار احمد ( پیراگان اسکول ) ، بدر بن عبداللہ ( حیدرآباد مشن اسکول ) ، محمد سلطان ادریس شریف ، محمد مستان ( سینٹ سلیمان ) ، ڈاکٹر محمد تقی ( زینت اسکول ) شامل ہیں ۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے ایک تحریری مکتوب حوالہ کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا اور دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی پر زور دیا ۔۔