ایس ایس سی تلگو کوئسچن بنک کی تقریب رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے بموجب ہر سال کی طرح اس سال بھی ایس ایس سی مارچ 2017 کے لیے تلگو سکنڈ لینگویج کے پراکٹس پیپرس کی رسم اجراء ہفتہ عشرہ میں عمل میں آئے گی ۔ یہاں اس امر کا تذکرہ ضروری ہے بہادر پورہ زون کے اساتذہ کے اشتراک سے ادارہ سیاست گزشتہ 17 سال سے ایس ایس سی کے طلباء و طالبات کی مدد کے لیے پراکٹس پیپرس شائع کر کے کتابی شکل میں مفت تقسیم کررہا ہے ۔۔

 

اسلامی تاریخ پیغام فکر وعمل پر لکچر
حیدرآباد ۔ /2 نومبر (راست) مکہ مسجد سوسائیٹی محافل کے زیراہتمام اسلامی تاریخ پیغام فکر وعمل عنوان پر ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد کا لکچر /6 نومبر کو 3 بجے دن بمقام مکہ مسجد لائبریری کانفرنس ہال میں مقرر ہے ۔