حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ایس ایس سی / انٹر فیل طلبہ کے لیے ادارہ FELT اور سیاست کی جانب سے ایک خصوصی سمینار کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس سمینار میں ناکامی کی وجوہات کا محاسبہ کیا جائے گا ۔ طلبہ کو یہ سمجھایا جائے گا کہ فیل ہونے کی عام وجوہات اور غلطیاں کیا ہیں اور آئندہ ان وجوہات کی روک تھام کس طرح کی جائے ۔ناکامی کی وجہ سے مایوسی اور خود کشی جیسی کیفیت سے کیسے نکلا جائے اور آئندہ امتحان کی تیاری کس طرح کی جائے ۔ اسپیکر جناب مصطفی پرویز ہوں گے جو کہ امریکہ کے مشہور دانشور ڈاکٹر اسٹیفن کووی کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور گذشتہ 12 سال سے اس طرح کے سمینارس پابندی سے منعقد کرتے آرہے ہیں ۔ یہ سمینار 21 مئی کو گولڈن جوبلی ہال اندرون احاطہ سیاست عابڈز پر ہوگا ۔ شرکت کرنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی نشستیں 5-45 تک سنبھال لیں ۔ پروگرام ٹھیک 6 بجے شام شروع ہوجائے گا ۔ تاخیر سے آنے والوں کو داخلہ نہیں دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے لیے 9246177228 پر ربط کریں ۔ شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے ۔ والدین اور سرپرست بھی ساتھ آسکتے ہیں ۔۔
اے کے یم ہائی اسکول اردو میڈیم ایس ایس سی کے شاندار نتائج
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : انجمن خادم المسلمین ہائی اسکول اردو میڈیم ، کاچی گوڑہ ایس ایس سی مارچ 2015 کے شاندار نتائج رہے ۔ 16 طلباء درجہ اول میں ، 1 طلباء نے درجہ دوم میں کامیابی حاصل کی ۔ یتیم خانے میں زیر تعلیم 3 لڑکوں نے درجہ اول میں کامیابی حاصل کی ۔ سال 1923 سے نونہالان ملت کو اردو میڈیم اسکول کے تحت زیور تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے ۔ یتیم و یسیر لڑکے و لڑکیوں کے لیے مفت تعلیم اور قیام و طعام کا بھی انتظام ہے ۔ ادارے کے سکریٹری و متولی جناب سید شاہ بدر الدین قادری نے ہیڈ مسٹریس محترمہ عاصمہ متینہ و سیدہ سبحانی بیگم کی محنت کو سراہا اور مبارکباد دی ۔ اس کے علاوہ تمام اساتذہ و منتظمین اور اولیاء طلباء وطالبات کے سرپرستوں کو مبارکباد دی اور حوصلہ افزآئی کی ۔ اول تا دہم اندرون و بیرون طلباء و طالبات کے لیے مفت داخلے جاری ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8885595487 اور 9290615920 پر ربط کریں ۔۔