حیدرآباد 4 ستمبر ( این ایس ایس ) جن امیدواروں نے تلنگانہ اوپن اسکول کورس کے ایس ایس سی اور انٹر میں سال 2017 -18 میں داخلے لئے ہیں اور جو امیدوار ناکام ہوگئے تھے اور دوبارہ ایس ایس سی و انٹر اوپن اسکول امتحانات میںشرکت کے اہل ہیں اور جب اب تک فیس ادا نہیں کرسکے وہ تتکال اسکیم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ تتکال اسکیم کے تحت 5 تا 11 ستمبر امتحانی فیس ادا کرسکتے ہیں۔ انہیں تتکال کے 500 روپئے ایس ایس سی کیلئے اور 1000 روپئے انٹر کیلئے اضافی ادا کرنے ہونگے ۔