ایس ایس سی امیدواروں کے لیے پوسٹ مین کی ملازمت

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : محکمہ پوسٹ میں پوسٹ مین کی 290 جائیدادوں پر تقررات کے لیے تلنگانہ اور اے پی میں ایس ایس سی کامیاب امیدواروں سے آن لائن فارم طلب کئے گئے ہیں ۔ ایسے امیدوار جو میٹرک کامیاب ہو اور عمر 18 سال سے زائد اور 27 سال سے کم ہو اہل ہیں ۔ اس کی معلومات اور رہبری کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر شام 5 بجے تا 7 بجے شخصی طور پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔