ایس ایس سی امتحان کی تیاری

سرکاری اسکولس اسپیشل کلاسیس کے طلباء کی اسناکس سے خاطر تواضع
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کے سرکاری اسکولس کے دس ویں کلاس کے ایسے طلبہ کو جو ایس ایس سی امتحانات کی تیاری کے لیے زائد کلاسیس میں شرکت کریں گے ۔ ان کی اسناکس سے خاطر تواضع کی جائے گی ۔ سرکاری اسکولس کے 7 ہزار 600 طلبہ کو یہ فائدہ ہوگا ۔ اسکول کے آغاز کے وقت سے پہلے اور اسکول کا وقت ختم ہونے کے بعد کے اوقات میں اسپیشل کلاسیس میں شرکت کرنے والے طلبہ کی ضیافت کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حیدرآباد بی وینکٹ نرسماں نے کیا ۔ اسپیشل کلاسیس میں شرکت کرنے والے طلباء طالبات 8 بجے صبح تک اپنے اسکول پہونچیں گے اور 6 بجے شام اسکولس سے گھر روانہ ہوں گے ۔ دوپہر کے کھانے کی اسکیم معمول کے مطابق برقرار رہے گی ۔۔