یادداشت کے بجائے سمجھ کر لکھنا ہوگا ۔ ایم اے حمید کا کیرئیر لکچر
حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ایس ایس سی امتحان اس سال بھی سابقہ طریقہ کے مطابق ہوگا ۔ طالب علم کو انٹرنل اسسٹمنٹ کے پراجکٹ ورک پر ہر مضمون کے 20 نشان دئیے جائیں گے ۔ مابقی 80 نشانات بورڈ امتحان کے رہیں گے ۔ اس دفعہ بھی نشانات اور گریڈ نہیں رہے گا کامیابی پر صرف سی جی پی اے دیا جائے گا ۔ جو 10 گریڈ کے لحاظ سے رہے گا ۔ امتحانی سوالات درسی کتب میں میموری ( یادداشت ) کے سہارے سوالات کو سمجھ کر کرنے کے لیے رہیں گے اور جمبلنگ سسٹم اور بار کوڈنگ رہے گی ۔ ان معلومات کو ماہر تعلیم ایم اے حمید نے یہاں گلبرٹ مشن ہائی اسکول میں ایس ایس سی کے طلباء وطالبات اور سرپرستوں سے ’ امتحان کی تیاری کیسے کریں اور کامیابی کے تکنیک ‘ بتاتے ہوئے کہا اور امتحانی سوالی پرچوں کو کس طرح حل کریں ۔ سوالات کو سمجھ کر اپنے الفاظ میں لکھنا ہوگا ۔ اس کے لیے طلبہ کے شکوک دور کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ طالب علم سابقہ امتحانی پرچے کے نمونہ سوالات کے لحاظ سے تیاری کریں ۔ اس سے کافی مدد ملے گی ۔ سوالی پرچے کو سمجھنے اور ان کی نوعیت کو دیکھنے میں اس کے علاوہ انہوں نے اپنے کیرئیر لکچر میں تعلیم ، روزگار اور طالب علم کے ٹائلنٹ کے مطابق مستقبل بنانے کے گر بتائے ۔ ڈاکٹر مظفر علی ساجد ڈائرکٹر نے خیر مقدم کیا اور اسٹوڈنٹ مومینٹیوز کا خصوصی ایوارڈ عطا کیا ۔ ڈاکٹر شبنم سمینہ نے نگرانی کی اور طالب علم کی قرات ، نعت کے بعد ناظم جلسہ نے شکریہ ادا کیا ۔۔