حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( راست ) : ہائی ٹیک پرائیوٹ اسکولس فیڈریشن کے زیر اہتمام 7 فروری کو صبح دس بجے شاہ منزل متصل چومحلہ پیالیس خلوت میں ’ ایس ایس سی کے امتحان کی تیاری ‘ پر ایک نہایت معلوماتی پروگرام رکھا گیا ہے ۔ جناب ظفر اللہ فہیم نگرانی کریں گے ۔ ماہرین کے پیانل میں محمد نذیر احمد ، قمر سلطانہ شاہین اور ایم اے حمید کے کیرئیر لکچر ہوں گے ۔ ڈاکٹر تقی الدین صدر فیڈریشن کنوینر محمد علی رفعت بدر بن عبداللہ اور وقار خالد نے طلباء وطالبات سے وقت پر شریک ہو کر استفادہ کی اپیل کی ۔۔