حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : امتحان کی تیاری کیسے کریں کے موضوع پر ایس ایس سی امتحان دینے والے طلباء وطالبات کے لیے ایک معلوماتی کیرئیر پروگرام جمعرات 29 جنوری صبح دس بجے اردو اکیڈیمی کے آڈیٹوریم واقع خلوت میں مقرر ہے ۔ ماہر تعلیم ایم اے حمید کیرئیر لکچر اور امتحان تکنیک پر معلومات دیں گے ۔ مہمان خصوصی ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمودعلی ہوں گے ۔ صدارت محمد عثمان چیرمین دکن فیڈریشن کریں گے ۔ اس پروگرام میں ایس ایس سی کے طلباء وطالبات شرکت کرسکتے ہیں ۔۔