حیدرآباد ۔11مارچ ( آئی این این ) ڈائرکٹوریٹ سرکاری امتحانات نے پیر کومطلع کیا کہ ایس ایس سی امتحانات کا 16مارچ سے آغاز ہوگا اور 3اپریل تک جاری رہیں گے ۔نظامت سرکاری امتحانات نے مزید کہا کہ امیدواروں کو ہال ٹکٹس روانہ کئے جاچکے ہیں ۔ علاوہ ازیں www.bsc.telangana.gov.inسے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ تمام چیف سپرنٹنڈنٹس سے کہا گیا ہے کہ بعض امیدواروں کو ان کے ہال ٹکٹس کی گمشدگی کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کی سہولت دی جائے ۔