طالبات کو برقعہ اتارنے کے لیے مجبور نہ کرنے کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ زون آئی نہرو بابو نے بتایا کہ ایس ایس سی سالانہ امتحانات کا جمعرات 27 مارچ سے آغاز ہورہا ہے جو 22 اپریل تک جاری رہیں گے ۔ امتحانی اوقات صبح 9-30 تا دوپہر 12-30 بجے دوپہر ہوں گے ۔ نہرو بابو نے مراکز کے ذمہ داروں سے کہا کہ امتحانات کے دوران برقعہ پہننے والی طالبات کو برقعہ اتارنے مجبور نہ کیا جائے ۔ انہوں نے تمام امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ امتحان کے آغاز سے ایک دن قبل اپنے امتحانی مراکز کا مقام معلوم کرلیں اور امتحانات کے دوران روزانہ امتحانی وقت سے آدھا گھنٹہ قبل امتحانی مراکز پہنچ جائیں ۔ انہوں نے امتحانی مراکز کے تمام ذمہ داروں سے کہا کہ وہ امتحانی مراکز پر امیدواروں کیلئے بجلی کے مناسب انتظام کے علاوہ ، پینے کے پانی ، بیت الخلاء ، مناسب و موزوں فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں ایسے مدارس جن کے اساتذہ کو ایس ایس سی ڈیوٹی کے لیے آرڈرس دئیے گئے ہیں ان مدارس کے ہیڈ ماسٹرس انویجلیٹرس کو فوری طور پر اپنے متعلقہ امتحانی مراکز پر رپورٹ کرنے کے لیے کہیں ۔