ایس ایس سی امتحانات نتائج کی جمعہ کواجرائی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحانات منعقدہ مارچ 2018 ء کے نتائج جمعہ 27 اپریل 10 بجے صبح جاری کئے جائیں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری کانفرنس ہال ڈی بلاک سکریٹریٹ میں نتائج جاری کریں گے۔ ڈائرکٹر سرکاری امتحانات نے اس بات کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنے نتائج کا مندرجہ ذیل ویب سائیٹس پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
bse.telangana.gov.in www.
http://results.cgg.gov.in