حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ میں ایس ایس سی امتحانات (جنرل) جو 25 مارچ سے شروع ہوئے آج 8 اپریل سوشیل اسٹیڈیز پرچہ دوم کے ساتھ اختتام کو پہنچے گا ۔ سال حال جہاں درسی کتب بدلے نیا طریقہ امتحان I ۔ نئی ریاست میں یہ پہلا امتحان رہا ۔ اس کے متعلق کئی شکوک شبہات تھے امتحانات کے پرامن اور باقاعدگی سے پاک انعقاد کے بعد شکوک دور ہوئے ۔ امتحانی اسکیم اور پرچوں کو اکثریت نے آسان بتایا ۔ کند ذہن اور ذہنی کمزور طلبہ کے لیے سوال کو سمجھ کر لکھنے کی وجہ دشوار کن بتایا گیا ۔ فزیکل سائنس کے پرچہ کو دوسرے پرچوں کے مقابل مشکل بتایا گیا ۔ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی ایس ایس سی کوئسچن بینک مشقی سوالات کافی فائدہ مند ثابت ہوئے ۔ 60 فیصد تا 80 فیصد سوالات کو اس طرز پر پوچھا گیا ۔ ایس ایس سی امتحانات کے نتائج کو 80 فیصد سے زائد آنے کے امکانات قرار دیا جارہا ہے ۔ ایس ایس سی کے بعد کیا کریں ہر ایک سمینار 9 اپریل صبح دس بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں مقرر ہے ۔ ایس ایس سی میں انسٹنٹ امتحان اڈوانسڈ سپلیمنٹری مئی / جون میں رہے گا ۔۔