حیدرآباد۔/2اپریل، ( پریس نوٹ ) ایس ایس سی امتحانات 2014ء کے لئلے قبل ازیں جاری نظام الاوقات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کی طرف سے نظر ثانی کی گئی ہے جس کے مطابق 7اپریل کو جنرل سائنس پرچہ اول11بجے دن تا دوپہر 1:30 منعقد ہوگا۔ اس طرح 12اپریل کو سوشیل اسٹڈیز ( سماجی علم ) پرچہ اول بھی 11بجے دن تا دوپہر 1:30 بجے منعقد ہوگا۔
مابقی دیگر امتحانات مقررہ تواریخ پر سابق نظام الاوقات کے مطابق 9:30 تا 12:00 بجے دن منعقد ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حیدرآباد نے سبا ریڈی کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں یہ اطلاع دی گئی ۔ ایس ایس سی امتحانات 17اپریل تک جاری رہیں گے۔ 7اور 12اپریل صرف دو امتحانات11:00 بجے دن شروع ہوں گے اور دوپہر 1:30 بجے ختم ہوں گے۔ دیگر امتحانات مقررہ تاریخ اور وقت پر ہی منعقد ہو ں گے۔