حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن (سوٹا) کے قائدین محمد انوار الباقی ، الحاج محمد عبدالنعیم ، محمد عبدالقدیر صدیقی ، محمد خواجہ معین الدین ، محمد عبدالجبار افروز ، نور الدین قادری ، ساجد محی الدین ، محمد صدیق احمد ، محمد یوسف اور خواجہ فاروق الدین وہاج نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آندھرا پردیش کی تنظیم جدید کے بعد دو ریاستوں کا قیام عمل میں آچکا ہے ۔ اور ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آغاز مارچ 2014 میں شروع ہونے والا ہے ۔ ایس ایس سی ، انٹر امتحانات کے پرچوں کی جانچ تلنگانہ کے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے آندھرا میں کی جانی چاہئے ۔ لہذا ارباب مجاز محکمہ تعلیمات و امتحانات بورڈ آف سکنڈری بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے عہدیداروں سے پر زور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ایس ایس سی و انٹر امتحانات کے پرچوں کو تلنگانہ اور آندھرا علحدہ علحدہ جانچ کے انتظامات کریں ۔