مظفر نگر اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ دوبارہ شروع کیا
مظفر نگر 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی نے مظفر نگر فسادات مقدمہ بشمول دیہات پھوگانہ کا اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ دوبارہ شروع کردیا کیونکہ سپریم کورٹ کی جانب سے اِس کی ہدایت دی گئی تھی۔ کل ایک خاتون مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش ہوتے ہوئے اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ خواتین نے اپنے بیانات درج کروائے اور اعتراف کیاکہ پھوگانہ دیہات کے 5 مردوں نے اُن کی اجتماعی عصمت ریزی کی تھی۔ ایس آئی ٹی کے عہدیداروں کے بموجب قطعی رپورٹ متاثرین کے سابقہ بیانات کی بناء پر داخل کردی گئی تھی لیکن وہ منحرف ہوگئے۔