ایس آر ایم آئی ایس ٹی کیلئے طلبہ کیلئے کیمپس جاب میلہ

حیدرآباد ۔22 ستمبر (سیاست نیوز) ایس آر ایم آئی ایس ٹی یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے ہر سال کیمپس پلیسمنٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس مرتبہ بھی یہ ملازمتوں کے مواقع کا کیمپس میں آغاز ہوا ہے جس میں اس ادارے میں زیرتعلیم طلبہ کیلئے 3 ہزار سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جن میں انفوسیز سے 1185، ٹی سی ایس سے 985، کاکیزینٹ 648، مرییرو 648 اور ویپرو سے 202 جائیدادوں پر بھرتی کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایس آر ایم آئی ایس ٹی میں 51 طلبہ کیلئے ہر سال کیمپس طرز پر ملازمتیں فراہم کرنے کا انتظام کیا جاتا ہے جبکہ ملازمتوں کا یہ طرز 10 ماہ کیلئے رہتا ہے جس میں طلبہ کو اپنے پسند کی ملازمت کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔