حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( راست ) : سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب ایر پورٹس اتھاریٹی آف انڈیا میں جونیر ایگزیکٹیوز ( ایر ٹرافک کنٹرول) کی 400 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ ان جائیدادوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ ان کے لیے تعلیمی قابلیت بی ایس سی ( ایم پی سی ) یا بی ای / بی ٹیک ( الکٹرانکس / ٹیلی کمیونیکیشن / آئی ٹی ) میں 60 فیصد نشانات کا ہونا ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ امیدوار کو انگلش میں لکھنے اور بولنے کی مہارت ہونی چاہئے ۔ امیدوار کی عمر 31 اکٹوبر 2015 کو 27 سال سے زائد نہیں ہونی چاہئے ۔ اس کی درخواست کی فیس 500 روپئے جنرل کے لیے جب کہ ایس سی / ایس ٹی اور خواتین کے لیے کوئی فیس نہیں ہے درخواست کو آن لائن کے ذریعہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 اکٹوبر 2015 مقرر کی گئی ہے ۔ تفصیلات ویب سائٹ www.aai.aero پر دستیاب ہیں ۔۔