ایر لائن ٹکٹ کی اقساط میںادائیگی اسکیم

نئی دہلی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)اسپائس جیٹ ایر لائنس نے مسافرین کو سہولت بخش پوسٹ پیڈ اسکیم کی پیشکش کی ہے جہاں انہیں فضائی ٹکٹس کی ماہانہ آسان اقساط میں ادائیگی کی سہولت ہوگی۔اس کیلئے 12 تا 14 فیصد شرح سود عائد کیا جائے گا ۔ یہ اسکیم مختلف بینکس کے کریڈٹ کارڈس رکھنے والوں کیلئے ہیں۔ اسپائس جیٹ کے مارکیٹنگ آفیسر ڈی مہا رشی نے کہا کہ مسافرین کو سہولت بہم پہنچانا ہمارا مقصد ہے ۔