ایر فورس کے سابق سربراہ تیاگی کے رشتہ داروں کی جائیدادیں ضبط

نئی دہلی۔ یکم اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے قومی دارالحکومت اور مضافات میں واقع انڈین ایر فورس کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی کے قریبی رشتہ داروں کے 5قیمتی فلیٹس قرق کرلئے جبکہ ہیلی کاپٹرس کی خریداری کے 3,600 کروڑ کی معاملت کی تحقیقات میں منی لانڈرنگ کا پتہ چلنے پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ایجنسی نے تیاگی کے بھائیوں سنجیو، سندیپ اور راجیو کے خلاف احکامات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ3600 کروڑ روپئے مالیتی وی آئی پیز ہیلی کاپٹر س کی معاملت میں مجرمانہ طریقہ اختیار کیا گیا ہے اور ناجائز رقومات سے جائیدادیں خریدی گئی ہیں جس کی تحقیقات کے بعد 6.20کروڑ روپئے مالیتی 5فلیٹس کو قرق کرلیا گیا ہے۔