ایر فورس اسٹیشن بیگم پیٹ کے ایم بی اسیرکر نئے آفیسر کمانڈنگ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایر فورس ایر کموڈور ایم بی اسیرکر ، ویشیشت سیوا میڈل نے آج بحیثیت ایر آفیسر کمانڈنگ آف ایر فورس اسٹیشن ، بیگم پیٹ کمانڈ حاصل کیا ۔ اس موقع پر ایر فورس اسٹیشن بیگم پیٹ پر ایک ہالو اسکوائر کا انعقاد عمل میں آیا اور کیپٹن کے سنجیوکمار ، اسٹیشن کمانڈر نے انہیں کمانڈ حوالہ کیا ۔ یہ ایر آفیسر نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی کے گریجویٹ ہیں ۔