ایر انڈیا کو فروخت کرنے مرکز کے منصوبہ کی مذمت : سی پی آئی

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( این ایس ایس) : سی پی آئی نیشنل جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے ایر انڈیا کو نقصان کے نام پر فروخت کرنے کے حکومت ہند کے منصوبہ کی مذمت کی ۔ سی پی آئی قائد نے حکومت کے ادارہ ایر انڈیا کو فروخت کرنے سے متعلق مرکزی حکومت کے آئیڈیا پر سخت اعتراض کیا ۔ سدھاکر ریڈی نے کہا کہ ایر انڈیا ملک میں عوامی شعبہ کا ایک اہم ادارہ ہے اور اسے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور سبوتاج کے باعث نقصانات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ایر انڈیا کو بچانے میں سنجیدہ ہو اور اس سلسلہ میں دیانت دار ہوتو اس کے امکانات ہیں ۔۔