حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ایر انڈیا کی جانب سے کولکتہ ایسٹرن ریجن ایر انڈیا انجینئرنگ سروسیس لمٹیڈ ( اے آئی ای ایس ایل میں مخلوعہ 60 جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں جن میں جنرل 32 ، او بی سی 13 ، ایس سی 13 اور ایس ٹی کے لیے 2 شامل ہیں ۔ تنخواہ 15,418 روپئے ہوگی ۔ آٹھویں جماعت کامیابی کے ساتھ ساتھ ایویشن شعبہ میں کم از کم 10 سالہ تجربہ کے ساتھ آئی ٹی آئی کامیاب امیدواروں کو اہمیت دی جائے گی ۔ امیدوار کی عمر 31-08-2017 تک 31 تا 55 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ انتخاب اسکل ٹسٹ ، انٹرویو ، ٹریڈ ٹسٹ کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواست فیس 500 روپئے ہے ۔ درخواست ویب سائٹ میں دئیے گئے فارم کی خانہ پری کرتے ہوئے ضروری اسناد کی زیراکس منسلک کر کے آفس آف دی ایر انڈیا ، ایر انڈیا انجینئرنگ کامپلکس ، ایچ آر یونٹ ، اے پی وی سنٹر این ٹی اے دھام دھام کولکتہ ۔ 700052 کے پتہ پر 12 مارچ سے صبح 10 تا شام 4 بجے کے اندر حوالہ کرنا ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ airindia.in ملاحظہ کریں ۔۔