ایر انڈیا طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

جے پور/نئی دہلی 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایر انڈیا کے ایک طیارہ نے جے پور ایرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس وقت طیارہ میں 104 مسافرین سوار تھے جو دہلی سے احمد آباد کی پرواز پر تھا ۔ دریں اثناء سنگانیر ایر پورٹ کے ڈائرکٹر ایس این بورکر نے کہا کہ طیارہ نے دہلی سے صبح 6 بجے اڑان بھری تھی اور 7.25 بجے جے پور ایر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ نے ایر پورٹ حکام کو مطلع کیا تھا کہ طیارہ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے لہذا اس کا رُخ موڑ دیا گیا ہے اور وہ جے پور ایر پورٹ پر لینڈنگ کا خواہاں ہے ۔ دوسری طرف ایر انڈیا کے اسٹیشن منیجر مسٹر انیل نے طیارہ کے انجن میںخرابی کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافرین کو دوسرے طیارہ کے ذریعہ احمد آباد روانہ کیا گیا ۔